پشاور زلمی کا پوری پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کی خوشی کے حوالے سے پورے خیبر پختونخواہ اور خصوصا دیہاتی علاقوں میں ٹیپ بال کرکٹ" />

پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کا پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے اہم اعلان

"پخیر راغلے پی ایس ایل"
پشاور زلمی کا پوری پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کی خوشی کے حوالے سے پورے خیبر پختونخواہ اور خصوصا دیہاتی علاقوں میں ٹیپ بال کرکٹ ایونٹ "کلیوال زلمی لیگ" کرانے کا اعلان

پی ایس ایل سے قبل پورے خیبر پختونخواہ اور پشاور میں نوجوانوں کو ہماری پہچان ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے کے لیے یکجا اور پی ایس ایل فیور عروج پر لیجائیں گے، جاوید آفریدی

زلمی فورس پروگرام کے بینر تلے 'کلیوال زلمی لیگ" میں چونیتیس ڈسٹرکٹس کی دو سو بہتر ٹیموں کے ہزاروں شہری اور دیہاتی نوجوان ان ایکشن ہوں گے

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کے موقع پر پورے خیبر پختونخواہ میں ہزاروں نوجوان کرکٹرز کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ ایونٹ 'کلیوال کرکٹ لیگ' کا انعقاد اور جشن منانے کا اعلان کیا ہے ۔کلیوال (یعنی دیہاتی اور عوامی ) کرکٹ لیگ کا مقصد جہاں پاکستان میں پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے انعقاد سے قبل خیبر پختونخواہ میں نوجوانوں کے کرکٹ فیور میں اضافہ کرنا ہے وہیں پاکستان کی روایتی اور عوامی کرکٹ ٹیپ بال کے زریعے نوجوانوں کو زلمی فورس کے مشن اور پروگرام کے تحت کھیلوں کے پلیٹ فارم پر یکجا کرنا ہے۔ اس لیگ میں پورے خیبر پختونخواہ کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں کرکٹ کا میلہ سجایا جائیگا ۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ "کالی وال زلمی کرکٹ لیگ" خیبر پختونخواہ کے ہر ایک کرکٹ لوور اور کرکٹ فینز کی اپنی لیگ ہے جس کے زریعے پورا خیبر پختونخواہ ایک ساتھ مل کر کرکٹ اور خصوصا پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کا جشن منائے گا ۔بارہ نومبر سے "کلیوال زلمی کرکٹ لیگ" کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا جس کا شیڈول جلد جاری کیا جائیگا۔ ابتدائی مرحلے کے بعد دسمبر کے پہلے ہفتے میں پی ایس ایل ڈرافٹس کے بعد مین راونڈ کا انعقاد کیا جائیگا۔ ایونٹ میں نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے زلمی کے اسٹار کرکٹرز بھی ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے پشاور آئیں گے ۔

پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن اس سے قبل خیبر پختونخواہ میں زلمی ٹیلنٹ ہنٹ، زلمی اسکول لیگ , زلمی مدرسہ لیگ، زلمی آزادی کپ سمیت کئی ایونٹس کا انعقاد کرچکے ہیں

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے