قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم کے ریکارڈز

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان بابراعظم کا شمار ورلڈکلاس کرکٹرز میں ہونےلگا۔ کلاس اور بہترین بیٹنگ کارکردگی ویرات کوہلی ، اسٹیوون اسمتھ ، کین ولیمسن ، جو روٹ کےساتھ بابراعظم کا نام بھی لیا جاتاہے۔ بابراعظم اپنے مختصر سے کیرئیر میں کئے عالمی ریکارڈز قائم کرچکے ہیں۔ دورہ آسٹریلیا پر بابراعظم نے ایک کلینڈر ائر میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ ( انٹرنیشنل + ڈومیسٹک ) میں 1600 یا اس سے زائد رنزبنانے والے پہلےپاکستانی بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ بابراعظم ایک کلینڈر ائرمیں سب سے زیادہ رنزبنانے والےبیٹسمین بننے سے صرف 65 رنز کی دوری پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابراعظم تیزترین 1000 رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کرچکے ہیں۔ بابراعظم نے صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی 26 اننگز میں 100 رنزمکمل کرکے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
بابراعظم بحیثیت ٹی ٹوئنٹی کپتان ڈیبیو میچ پر سب سے زیادہ رنزبنانے والے پاکستانی کپتان بھی ہیں۔ بابراعظم نے آسٹریلیا کےخلاف سڈنی میں کپتان کی حیثیت سے پہلا میچ کھیلا تو اس میں بابراعظم نے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جو پاکستان کے کسی بھی کپتان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کےڈیبیو میچ پر سب سےزیادہ رنز ہیں۔
ایک روزہ فارمیٹ میں بھی بابراعظم دنیائےکرکٹ پر اپنی دھاک بٹھاچکے ہیں۔ بابراعظم نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں سب سےزیادہ رنزبنانے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ہوا ہے۔ بابراعظم نے دوہزارسولہ میں ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز میں 120 کی اوسط سے 360 رنزبنائے تھے۔
اسی سیریز کے تینوں میچز میں بابراعظم نے سینچری بنائی تھی۔ اور مسلسل 3 سینچریاں اسکور کرنے کا پاکستان کےظہیرعباس اور سعیدانور کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔ تاہم بابراعظم ایک ہی سیریز میں مسلسل 3 سینچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین تھے۔
ٹیسٹ فارمیٹ میں بابراعظم کو ابھی زیادہ مواقع نہیں مل سکے ہیں۔ طویل فارمیٹ میں بھی بابراعظم خود منوانے کےٹریک پر ہیں۔ بابراعظم نے اپنے کیرئیر کے 21 ٹیسٹ میچز میں 1235 رنزبنائے ہیں۔ ایک روزہ فارمیٹ میں بابراعظم نے 74 میچز کھیلےہیں جس میں انکا اسکور 3359 رنز ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابراعظم کے نام پر 35 میچز میں 1399 رنز ہیں۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے