اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں دو بھارتی کھلاڑی گرفتار

بھارت کی کرناٹک پریمیئرلیگ کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا۔ کرناٹک پریمیئر لیگ میں کرپشن اور میچ فکسنگ کےالزامات پر دو کھلاڑیوں کو بنگلورو کی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کےمطابق وکٹ کیپر بیٹسمین سی ایم گوتھم اور ابرارقاضی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ کرناٹک پریمیئرلیگ میں بیلاری ٹسکر کی نمائندگی کرنے والے دونوں کھلاڑیوں پر فائنل میچ میں سست بیٹنگ کرنے کےعوض پیسے لینے کا الزام ہے۔
بیلاری ٹسکر کی ٹیم فائنل میچ میں ہبلی ٹائیگرز کےخلاف 8 رنز سے ہاری تھی۔۔ پولیس کے جوائنٹ کمشنر سندیپ پٹیل کےمطابق سینٹرل کرائم برانچ نے گوتھم اور ابرار قاضی کو گرفتار کیا ہے۔ ان کھلاڑیوں نے کے پی ایل 2019 کے فائنل میں اسپاٹ فکسنگ کی۔ ان کو سست بیٹنگ کے لیے 28 ہزار ڈالر ادا کیے گئے۔
پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ کہ مذکورہ کھلاڑیوں نے بنگلور کے خلاف میچ میں بھی فکسنگ کی۔ ان کے مطابق تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
کے پی ایل میں ایک فرنچائز کے مالک اشفاق علی تھارا کو بھی میچ فکسنگ کے الزامات پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔ گوتم آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور، ممبئی انڈینز اور دہلی ڈیر ڈیولز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں جبکہ ابرار قاضی نے 2011 میں بنگلور کی طرف سے آئی پی ایل کا ایک میچ کھیلا تھا۔ دنیا کی سب سے بڑی انڈین پریمیئر لیگ بھی 2013 میں اسپاٹ فکسنگ سکینڈل سے متاثر ہوئی تھی جس کے بعد دو ٹیموں پر دو سال کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے