ویراٹ کوہلی کا عالیشان ریستوران اور اسکا مینیو

بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان ویراٹ کوہلی کھانوں کےبہت شوقین ہیں۔ دہلی میں بڑے ہونےوالے ویراٹ کوہلی نے بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں ہی اپنا ایک ریستوران بھی کھول لیا ہے کوہلی نے یہ ریستوران مختلف پارٹنرز کےساتھ ملکر کھولا ہے۔ جسکا نام One8Commune ہے۔ ریستوران میں ویراٹ کوہلی کی دستخط شدہ شرٹ بھی نصب ہے۔ جبکہ ریستوران میں کے مینیو میں خصوصی ویراٹ فیوورٹ مینیو بھی ہے۔ جس میں سپرفوڈ سلاد ، مشروم گوگلی ، تھائی بوڈھا باؤل ، ویگن پاور باؤل ، کوئینوا باؤل اور اینٹی کوچو ہمالیئن مشروم سلائیڈرز شامل ہیں۔ یہ کھانے ویراٹ کوہلی کے پسندیدہ ہیں اور وہ روز مرہ کے کھانوں میں انکا استعمال کرتے ہیں۔ ان کھانوں میں ویراٹ کوہلی کی سب سے پسندیدہ سپرفوڈ سلاد اور مشروم گوگلی ہیں۔ ویراٹ کوہلی کا کہناہے کہ انہوں نے ریستوران کے شیف کو صرف پسندیدہ کھانوں کےبارے میں آگاہ کیا جبکہ اس میں مختلف طریقہ کار استعمال کرکے ذائقہ دار کھانا بنانا شیف کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ نئی دہلی کےبعد ممبئی میں بھی ایک ریستوران کھولنا ویراٹ کوہلی کے پلان میں ہے۔
پنجابی فیملی سے تعلق رکھنے والے ویراٹ کوہلی نے ایک انٹرویو میں بتایاہے کہ وہ بچپن سے کھانوں کےبہت شوقین تھے۔ کیونکہ انکےگھر میں کھانوں کا خصوصی اہتمام ہوتا تھا اور ایک کےبعد ایک ذائقہ دار چیزیں بناکرتی تھیں۔ انہیں اپنی والدہ کے ہاتھوں کے تیار کردہ راجما چاول آج بھی بہت پسند ہیں جسے وہ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ ویراٹ کوہلی نے بتایاکہ دہلی کی اسٹریٹ کے چھولے بٹورے انہوں نے بہت کھائے۔ ابھی حال ہی میں انہوں نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کےساتھ تقریباً 4 سال بعد چھولے بٹورے کھائے لیکن اسکے فوراً بعد ہی جم میں جاکر دوگنی کسرت بھی کی۔ ویراٹ نےبتایاکہ انہیں پنجابی ہونے کی وجہ سے نئے نئے کھانوں کا بہت دل چاہتا ہےلیکن وہ سب چھوڑ چکے ہیں۔ 4 سے 5 سال پہلے انہیں احساس ہوا کہ موجودہ کرکٹ اور کیرئیر کو کامیاب بنانے کےلئے فٹنس ضروری ہے اور انہوں نے بہت محنت کےبعد سب عادتوں پر قابو پایا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے