وہ آیا اور چھا گیا، کرکٹ ورلڈ میں نئے سپر اسٹار کی دھوم مچ گئی

بھارت کے نوجوان باؤلر دیپک چاہر نے ایک بار پھرشاندار کارکردگی سے شائقین کو حیران کردیا۔ چاہر نے تین دن میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹرک کردی۔ لیکن اس بار انہوں نے یہ کارنامہ کسی انٹرنیشنل میچ میں نہیں بلکہ مقامی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں انجام دیا ہے۔ مشتاق علی ٹرافی کے ایک میچ میں دیپک چاہر نے راجھستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وداربھا کےخلاف میچ میں شاندار باؤلنگ کی اور ہیٹرک کی۔ رشن نال کنڈے، شری کانت واگھ اور اکشے واڈکر دیپک چاہر کا شکار بنے۔
اس سے قبل اتوار کو بنگلہ دیش کےخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بھی دیپک چاہر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے نہ صرف ہیٹرک کی تھی۔ بلکہ صرف سات رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بہترین باؤلنگ کا ورلڈریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے