دنیا کانمبر1 بیٹسمین کس چیز سے ڈرتا ہے ؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کا شمار دنیا کےبہترین بلےبازوں میں ہوتا ہے۔ اور بلاشعبہ موجودہ دور کے وہ نمبر ون کھلاڑی ہیں۔ کپتانی ہو ، بیٹنگ یا فیلڈنگ ، ویراٹ کوہلی ہر شعبہ میں سو فیصد کارکردگی دکھاتے ہیں اور اسی جذبے نے انہیں دنیا کا بہترین بیٹسمین بنادیا ہے۔ باؤلرز کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھیلنے والے ویراٹ کوہلی آن دی فیلڈ تو سو فیصد کارکردگی دیتے ہیں اور آف دی فیلڈ بھی وہ اسی تسلسل کو قائم رکھتے ہیں۔ لیکن اس کےباوجود ویراٹ کوہلی کی ایک کمزوری بھی ہے۔ اور وہ ہے " اونچائی "
جی ہاں ۔۔۔ ! اس بات کا انکشاف ویراٹ کوہلی نے خود اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔ ویراٹ کوہلی نے انٹرویو میں بتایاکہ کسی بھی قسم کا ایڈونچر اسپورٹس میں حصہ لینے پر سینٹرل کانٹریکٹ میں پابندی ہے۔ انہوں نے کبھی اسکائی ڈائیوونگ نہیں کی۔ لیکن اگر کانٹریکٹ میں پابندی نہیں بھی ہوتی تو وہ کبھی اسکائی ڈائیوونگ نہیں کرتے۔ کیونکہ انہیں اونچائی سے ڈر لگتا ہے اور دنیا بھر میں گھومنے کےباوجود انہوں نے کبھی اسکائی ڈائیوونگ نہیں کی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے