مکی آرتھر کی ایک بار پھر پاکستان واپسی



پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر مخالف ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے اگلے ماہ پاکستان آسکتے ہیں۔۔ مکی آرتھر سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لئے مضبوط امید وار ہیں۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق انھیں اگلے ماہ شیڈول دورہ پاکستان پر کنسلٹنٹ کی ذمہ داری بھی دی جاسکتی ہے۔ اور دورہ پاکستان کے بعد مکی آرتھر باقاعدہ سری لنکن ٹیم کے کوچ مقرر کردئے جائیں گے۔۔ مکی آرتھر کو حال ہی میں پاکستان ٹیم کی کوچنگ سے فارغ کیا گیا ہے ۔۔۔ پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز نے بھی انھیں برخاست کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کو اپنا کوچ بنالیا ہے۔ خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے