ہر میچ میں فتح ، ہر میچ کے بعد ایک نیا ریکارڈ ۔۔۔ !

بھارت کی کرکٹ ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ناقابل تسخیربنتی جارہی ہے۔ ویراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت نے ایک اور یادگار کامیابی حاصل کرلی۔ اندور میں کھیلےگئے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 130 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں برتری حاصل کرلی۔ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 493 رنزبناکر پہلی اننگز ڈکلیئر کی جسکےجواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 150 اور دوسری اننگز میں 213 رنزبناکر آؤٹ ہوئی۔
میچ میں کامیابی کےساتھ بھارتی ٹیم کےکپتان ویراٹ کوہلی نے ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ ویراٹ کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ اننگز سے میچ جیتنے والے کپتان بن گئے۔ ویراٹ کوہلی نے مہندرسنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 10ویں اننگز سے ٹیسٹ فتح سمیٹی۔ مہندرسنگھ دھونی نے 9 اور محمداظہرالدین نے 8 مرتبہ اننگز سے ٹیسٹ میچز جیتے تھے۔ ویراٹ کوہلی اسکے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنےوالے کپتان کی فہرست میں سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر کےساتھ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر آگئے۔ ویراٹ کوہلی نے بحیثیت کپتان 32واں ٹیسٹ میچ جیتا۔ سب سے ٹیسٹ میچز جیتنے والے کپتان جنوبی افریقا کے گریم اسمتھ ہیں انکی کپتانی میں جنوبی افریقا نے 53 میچز جیتے۔ آسٹریلیا کے رکی پوٹنگ کو 48 اور اسٹیوو واہ کو 41 ٹیسٹ میچز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے