دورہ آسٹریلیا پر اس بار ایسا کیا ہوا جو پہلے کبھی نہیں ہوا ۔۔۔ !

آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بھرپورتیاریوں میں مصروف ہے۔ قومی ٹیم ٹیسٹ سے قبل دو ٹور میچ بھی کھیل چکی ہے۔ جس میں کھلاڑیوں نے کنڈیشنز سے ہم آہنگی اور پریکٹس حاصل کی۔ قومی ٹیم کے سلامی بلےباز شان مسعود ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کےلئے پرامید ہیں۔ شان مسعود کا کہناہےکہ دو ہفتے سے پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں موجود ہے۔ پرتھ میں تقریباً دو ہفتے گزارے اور دو سائیڈ میچز کھیلے۔ ٹیسٹ سیریز سےقبل بہت اچھی تیاریاں چل رہی ہیں۔ ہمیں پہلے یہی مشکلات ہوتی تھیں کہ آسٹریلیا پہنچنے کےبعد یہاں ہم آہنگ ہونے کےلئے زیادہ وقت نہیں ملتا تھا۔ لیکن اس بار ایسا نہیں ہے۔ جس طرح کی پریکٹس ہوئی ہے۔ جس طرح کے ٹور میچز کے نتائج آئے ہمارا جو اسکواڈ ہو وہ آپس میں متحد ہوا ہے۔
شان مسعود کا کہناہےکہ برسبین میں بھی پریکٹس کررہے ہیں۔ گزشتہ دورہ آسٹریلیا پر پاکستان نے برسبین میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔ اس ٹیم کے اظہرعلی ، اسدشفیق اور بابراعظم اس دورے پر بھی موجود ہیں۔ ہمارے باؤلرز بھی اچھے ہیں ۔ تو ہماری ٹیم کےتمام کھلاڑی بہت پرامید ہیں کہ آسٹریلیا کےخلاف پاکستان کی اچھی سیریز ہوگی۔ شان مسعود کا کہناتھاکہ انکی کوشش ہوتی ہے کہ گزشتہ میچز میں ہونے والی غلطیوں کو وہ دوبارہ نہ دہرائیں ۔ وہ کوشش کریں گے اچھا کھیل پیش کریں ۔ شان نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز کوئی بھی آسان نہیں ہوتی۔ لیکن ہمارے کھلاڑیوں کے پاس یہ موقع ہے کہ آسٹریلیا کو انکی سرزمین پر شکست دیں۔ ہم اس کو انجوائے کریں گے۔ خدا نخواستہ اگر سیریز نہیں جیت پاتے تو ہم اس سے سبق سیکھیں گے۔ لیکن اگر ہم جیت جاتے ہیں تو پاکستان کے لئے یہ بہت بڑا اعزاز ہوگا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے