کینگروز نے شاہینوں کو دھوڈالا

آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلس شکستوں کا سلسلہ نہ تھم سکا اور پاکستان کو آسٹریلیا میں مسلسل چودہ ٹیسٹ میچز میں شکست ہوگئی۔ کینگروز نے شاہینوں کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی اننگز اور اڑتالیس رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان نے چوتھے روز تین وکٹوں پر انتالیس رنز سے اننگز شروع کی تو شان مسعود اور اسد شفیق نے اچھا آغاز کیا۔۔ شان مسعود اڑسٹھ اور اسد شفیق ستاون رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔۔ افتخار احمد بھی ستائس رنز ہی بناسکے۔محمد رضوان نے پینتالیس رنز بناکر مزاحمت کی ۔ پاکستان کی پوری ٹیم دو سو انتالیس رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔۔ اور اننگز اور اڑتالیس رنز کی شکست سے دوچار ہوگئی آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں نیتھن لائن نے پانچ وکٹیں لیں۔ پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 589 اور پاکستان نے 302 رنز اسکور کیے تھےپہلی اننگز میں ٹرپل سنچری بنانے والے ڈیوڈ وارنر میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے دو میچز کی سیریز دو صفر سے آسٹریلیا کے نام ہوگئی۔۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے