پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ پلان تیار



‏ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میچ کےکامیاب انعقاد کے لیے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ پلان کا اعلان کردیا ہے۔ 11دسمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریزکی براڈ کاسٹ کوریج ٹین اسپورٹس کے اشتراک سے ممکن ہوگی۔

23 مختلف ایچ ڈی کیمروں کی مدد سے تیار پروڈکشن کھیل کے مداحوں کو ٹی وی اسکرین سے جوڑے رکھے گی۔ جن میں دو سپر سلو اسپن ویژن کیمراز سمیت ایک الٹر ہائی اسپیڈ کیمرہ بھی شامل ہے۔ سیریز کے دوران اسٹمپ کیمراز اور ہاک آئی بال ٹرینکنگ سمیت جدید پروڈکشن کا یہ نظام امپائرز کو ڈی آر ایس کے فیصلوں میں بھی معاونت فراہم کرےگا۔

دن کے آغاز سے قبل اور اختتام پر اسٹریٹ ڈرائیو شو کے ذریعے دن بھر کے کھیل پر تجزیہ کیا جائے گا۔

ستاروں سے بھری کہکشاں سیریز کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دے گی۔ سابق قومی کرکٹر رمیز راجہ،رسل آرنلڈ، روشان ابے سنگھے،ڈینی موریسن اور بازید خان بطور کمنٹیٹر سیریز کے دوران میدان میں ہر لمحہ بدلتی صورتحال پر تبصرہ کریں گے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کو دنیابھر کے مداحوں تک پہنچانے کے لیے انتہائی پیشہ ور اسٹاف بھی براڈ کاسٹ کریو میں شامل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

رمیز راجہ:

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہےکہ وہ دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر بہت پرجوش ہیں، خوشی ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو ایک دہائی کے بعد اپنے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ میچ کھیلنےکا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی کھیل کی پہچان ہے مگر بدقسمتی سے طویل فارمیٹ کی کرکٹ کی پاکستان واپسی میں بھی ایک طویل عرصہ لگا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ جو گذر گیا وہ ماضی ہوگیا اور اب ہم ایک نئی شروعات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا دس قبل پیش آنےوالے واقعہ کی پاکستان کو اس قدر بھاری قیمت اٹھانا پڑےگی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ یہ لمحات ان کے لیے ایسے ہی ہیں جیسے وہ ایک بار پھر پیڈ پہن کر میدان میں اترنے والے ہیں۔

بازید خان:

ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر مسرور سابق کرکٹر بازید خان کاکہنا ہےکہ یقین نہیں آرہا کہ بیس منٹ کی ڈرائیو پر ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ میچ کھیلنے والی ٹیم سری لنکا ہے۔

بازید خان نے کہا کہ امپائرز کی جانب سے ایک بار پھر پلے کی پکار کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے جشن منانے کا وقت ہے۔

رسل آرنلڈ:

سابق سری لنکن کرکٹ رسل آرنلڈ کا کہنا ہےکہ پاکستان کا شمار میرے پسندیدہ ممالک میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ سے محبت کرنے والی عوام بستی ہے، یہاں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر وہ بہت پرجوش ہیں۔

پلان کے مطابق دنیا بھر کے شائقین کرکٹ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔راولپنڈی اور کراچی میں شیڈول 2 ٹیسٹ میچز کوایشیاء ، مڈل ایسٹ اور یوکے میں سونی اور ٹین چینلز جبکہ آسٹریلیا میں فوکس اسپورٹس نشر کرے گا۔ کینیڈا میں ڈی اے زی این ، کیریبین میں ٹین کرکٹ اور سب سہاران افریقہ میں سپر اسپورٹس پر براہ راست میچز دیکھے جاسکیں گے۔ شائقین کرکٹ ملائیشیا میں آسٹرو، شمالی امریکہ میں وِلوجبکہ پاکستان میں ٹین اسپورٹس اور پی ٹی وی پر میچز دیکھ سکتے ہیں۔

یہ میچز www.sonyliv.com پر بھی لائیو اسٹریم کیے جائیں گے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے