انگلینڈ کا پروٹیاز پر پلٹ کر وار، سیریز برابر کردی

کیپ ٹاؤن میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کےخلاف دوسرا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کےبعد 189 رنز سے جیت لیا۔۔ میچ کا فیصلہ پانچویں اور آخری روز اختتامی لمحات میں ہوا۔ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 269 رنزبنائے۔ جسکےجواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 223 رنزبناسکی۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز 8 وکٹوں پر 391 رنزبناکر ڈکلیئر کی اور جنوبی افریقا کو جیت کےلئے 438 رنز کا ہدف ملا۔ جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں نے میچ کو ڈرا کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اختتامی لمحات میں جنوبی افریقا کےکھلاڑی وکٹیں نہ بچاسکے اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 248 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ چار ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سےبرابر ہوگئی ہے۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ سولہ جنوری سے پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائےگا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے