بریکنگ: پی سی بی کا ایک اور اہم عہدیدار مستعفی



بدر منظور خان نے پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ آٹھ سال سی ایف او رہنے والے بدر منظور خان رواں ماہ کے اختتام پر عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔

بدر منظور خان:

بدر منظور خان کا کہنا ہے کہ وہ جولائی 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوئے اور یہاں پانچ مختلف چیئرمینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے۔

بدر منظو خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی سی بی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

احسان مانی، چیئرمین پی سی بی:

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بدر ایم خان پی سی بی کی اعلیٰ منیجمنٹ کا اہم حصہ تھے۔انہوں نے کہاکہ وہ پی سی بی کی طرف سے ان کی خدمات پر مشکور ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس آسامی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل جلد شروع کردے گا۔

More Cricket News

راولپنڈی ایکسپریس کا اگلا پلیٹ فارم پی سی بی ؟

Breaking: PSL is back, PCB announced PSL 5 play offs and final schedule

پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا

پی ایس ایل 5 ، کونسی ٹیم کس پوزیشن پر تھی ؟

بارش کی قومی کی تیاریوں میں پھر مداخلت

محمدحفیظ نے پھر غلطی کردی، پی سی بی نے سر پکڑلیا