پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ ریکارڈز



پاکستان کرکٹ ٹیم کا شمار دنیا کی ناقابل یقین ٹیموں میں ہوتا ہے۔ قومی ٹیم اپنے دن پر بڑی سے بڑی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جبکہ گرین شرٹس کئی بار کمزور اور ناتجربہ کار ٹیموں کےخلاف بھی شکست سے دوچار ہوئے۔ دنیائے کرکٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی سے ایسے ریکارڈ بھی قائم کئے جو آج بھی ورلڈریکارڈز اور ریکارڈ بک کا حصہ ہیں۔

1. تیزترین گیند

پاکستان کو فاسٹ باؤلرز کی سرزمین بھی کہاجاتا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب کئی نامی گرامی فاسٹ باؤلرز نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔ کرکٹ میں تیزرفتار سے گیند کرانے والے باؤلر کا اعزاز پاکستان کےپاس ہی ہے۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے 2003 کے ورلڈکپ میں انگلینڈ کےخلاف میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کراکر ریکارڈ قائم کیا۔

2. ہیٹرک

انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک کئی باؤلرز ہیٹرک کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ ایک روزہ فارمیٹ کی بات کی جائےتو ون ڈے کرکٹ میں سب سے پہلے ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کرنےوالے پاکستان کےجلال الدین تھے۔ جلال الدین نے 1982 میں آسٹریلیا کےخلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

3. ہیٹرک کرنےوالےکم عمرترین باؤلر

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستانی باؤلر کو ہیٹرک کرنےوالے کم عمرترین باؤلر کا اعزاز حاصل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کےمحمدحسنین ہیٹرک کرنےوالے کم عمرترین باؤلر ہیں۔ محمدحسنین نے 19 سال 183 دن کی عمر میں سری لنکا کےخلاف ہیٹرک بنائی تھی۔

4. پانچ وکٹیں لینےوالےباؤلر

ون ڈے کرکٹ میں سب سےزیادہ پانچ وکٹیں لینے والے پاکستان کےوقاریونس ہیں۔ وقاریونس نے ون ڈے کیرئیر میں 13 مرتبہ ایک اننگز میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔

5. پانچ وکٹیں لینےوالے کم عمرترین باؤلر

انٹرنیشنل کرکٹ میں پانچ وکٹیں لینے کا ریکارڈ پاکستان کےپاس ہے۔ پاکستان کےنسیم الغنی نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 16 سال 303 دن کی عمرمیں پانچ وکٹیں حاصل کرکے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

6. کلینڈر ائرمیں سب سےزیادہ وکٹیں لینےوالےباؤلر

ون ڈے کرکٹ میں ایک کلینڈرائر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ پاکستان کےثقلین مشتاق کےپاس ہے۔ ثقلین مشتاق نے 1997 میں 36 میچز میں 69 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

7. طویل ترین اوور

انٹرنیشنل کرکٹ میں طویل ترین اوور کرانے کا منفی ریکارڈ بھی پاکستان کےپاس ہے۔ محمدسمیع نے 2004 میں بنگلہ دیش کےخلاف میچ میں 17 گیندوں کا اوور کرایا تھا جس میں 7 وائڈ اور 4 نوبال شامل تھیں۔

8. طویل ترین بیٹنگ اننگ

انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹ پر زیادہ دیرتک قیام کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے لیجنڈری بیٹسمین حنیف محمد کےپاس ہے۔ حنیف محمد نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کےخلاف میچ میں 337 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔ جسکے دوران حنیف محمد نے 970 منٹ تک وکٹ پر قیام کیا۔

9. چوتھی اننگز میں سب سےزیادہ سینچریاں

ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں سب سےزیادہ سینچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کےیونس خان کےپاس ہے۔ یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی اننگز میں 5 سینچریاں اسکور کی ہیں۔

10. ایک اننگز میں سب سےزیادہ چھکےلگانےوالےبیٹسمین

ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں سب سےزیادہ چھکےلگانے کا ریکارڈ پاکستان کےوسیم اکرم کا ہے۔ وسیم اکرم نے 1996 میں زمبابوے کےخلاف میچ میں 12 چھکے لگائےتھے۔

11. کلینڈر ائر میں سب سے زیادہ رنز

ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کلینڈرائرمیں سب سےزیادہ رنزبنانے کا ریکارڈ پاکستان کےمحمدیوسف کے پاس ہے۔ محمدیوسف نے 2006 میں 11 میچز میں 1788 رنزاسکور کئے تھے

12. کلینڈر ائرمیں سب سےزیادہ سینچریاں

ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کلینڈر ائرمیں سب سےزیادہ سینچری بنانے کا ریکارڈ بھی محمدیوسف کےپاس ہے۔ محمدیوس نے 2006 میں 11 میچز میں 9 سینچریاں اسکور کی تھیں۔

13. سینچری بنانےوالےکم عمرترین بیٹسمین

ون ڈے فارمیٹ میں کم عمرترین سینچری کرنےوالےبیٹسمین پاکستان کےشاہدآفریدی ہیں۔ شاہدآفریدی نے 1996 میں سری لنکا کےخلاف سینچری کی اس وقت انکی عمر 16 سال 217 دن تھی۔

14. تیزترین 1000 رنز مکمل کرنےوالےبیٹسمین

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹ میں تیزترین 1000 رنز مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کےبلےبازوں کےپاس ہے۔ ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کے فخرزمان نے 18 اننگز میں 1000 رنزبنائے جبکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بابراعظم نے 26 اننگز میں 1000 رنز مکمل کئے تھے۔

15. مسلسل نصف سینچریاں

ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کےجاویدمیاں داد کو مسلسل 9 نصف سینچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ حاصل ہے۔ جاویدمیاں داد نے 1987 میں مسلسل نو میچز میں نصف سینچریاں بنائی تھیں۔

16. ہدف کا تیزترین تعاقب

ٹیسٹ کرکٹ میں 300 سے زائدرنز کا تیزترین تعاقب کرنے والی ٹیم پاکستان کی ہے۔ پاکستان نے سری لنکا کےخلاف 2014 میں 57.2 اوورز میں 302 رنز ہدف حاصل کیا تھا

17. سب سے زیادہ چھکے لگانےوالےبیٹسمین

ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کےشاہد آفریدی کےپاس ہے۔ شاہدآفریدی نے 398 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ 351 چھکےلگائےہیں۔

18. مسلسل سیریز میں فاتح

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کو مسلسل سب سےزیادہ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مسلسل 11 سیریز اپنے نام کی تھیں۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے