بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھونی کی چھٹی کردی


بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کےنئے سالانہ سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا۔ بھارت کو ان گنت کامیابیاں دلوانے والے مہندرسنگھ دھونی کو سینٹرل کانٹریکٹ کی کسی بھی کیٹگری میں شامل نہیں کیا گیا۔۔ بی سی سی آئی نے اکتوبر 2019 سے ستمبر 2020 کے سال کےلئے کھلاڑیوں کی سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کیا ۔ مجموعی طور پر 27 بھارتی کرکٹرز کو چار مختلف کیٹگریز میں کانٹریکٹ دیا گیا ہے۔

A+ کیٹگری

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردی اے پلس کیٹگری میں 3 کھلاڑی شامل ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی۔ نائب کپتان روہت شرما اور فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ سب سے ٹاپ کیٹگری میں شامل ہیں۔ انہیں 7 کروڑ بھارتی روپے سالانہ موازہ ملےگا۔

A کیٹگری

سینٹرل کانٹریکٹ کی اے کیٹگری میں 11 کھلاڑی شامل ہیں۔ جنہیں 5 کروڑ روپے سالانہ تنخواہ ملےگی۔ ان کھلاڑیوں میں روی چندرن ایشون ۔ روندرجڈیجہ ۔ بھوونیشور کمار ۔ چتیشور پجارا ۔ اجنکیا رہانے ۔ لوکیش راہل ۔ شکھر دھوون ۔ محمدشامی ۔ ایشانت شرما ۔ کلدیپ یادوو اور رشپ پانٹ شامل ہیں۔

B کیٹگری

بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلان کردہ سینٹرل کانٹریکٹ کی بی کیٹگری میں شامل 5 کھلاڑیوں کو سالانہ 3 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائےگا۔ بی کیٹگری میں وردیمان ساہا ۔ اومیش یادوو ۔ یوزویندرا چاہل ۔ ہاردک پانڈیا اور میانک اگروال شامل ہیں۔

C کیٹگری

سینٹرل کانٹریکٹ کی سب کم تنخواہ والی سی کیٹگری میں 8 کھلاڑی شامل ہیں اور انہیں سالانہ 1 کروڑ بھارتی روپے تنخواہ ملےگی۔ سی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں میں کیدار جادھوو ۔ نوودیپ سینی ۔ دیپک چاہر ۔ منیش پانڈے ۔ ہنوما وہاری۔ شاردل ٹھاکر ۔ شریاس ایئر اور واشنگٹن سندر شامل ہیں۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے