وہ کرکٹرز جو بعد میں سیاست کے کھلاڑی بنے



دنیائےکرکٹ میں کئی ایسے کھلاڑی آئےجنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں بھی خوب نام بنایا۔ مختلف سیاسی پارٹیوں سے منسلک ہونے کےبعد کھلاڑیوں نے عوام کی خدمت کی۔ دنیا کےایسے ہی نامور کھلاڑی جو کرکٹ کےبعد سیاست میں آئے۔

1. عمران خان

عمران خان کا شمار پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ عمران خان کو دنیا کےبہترین کپتانوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ عمران خان نے پہلی مرتبہ کرکٹ میں پاکستان کو عالمی چیمپیئن بنوایا۔ کرکٹ کے کیرئیر کےدوران ہی عمران خان سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے تھے۔ عمران خان نے کینسر کا اسپتال بنوایا۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کےبعد عمران خان نے سیاست میں قدم رکھا۔ اور سالوں کی جدوجہد کےبعد عمران خان نے پاکستان کے وزیراعظم بننے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

2. ارجونا راناٹنگا

عمران خان کی طرح ارجونا راناٹنگاکا سری لنکا کی کرکٹ میں بہت ہی اعلی مقام ہے۔ ارجونا راناٹنگا کی قیادت میں سری لنکا نے پہلی مرتبہ کرکٹ میں ورلڈچیمپیئن بننے کا اعزازکا حاصل کیا۔ ارجونا رانا ٹنگا نے بھی ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی میدان میں قدم رکھا۔ رانا ٹنگا سری لنکا کی پارلیمنٹ کےرکن منتخب ہوئے۔ رانا ٹنگا نے سری لنکا کی حکومت میں نائب وزیرسیاحت اور پورٹ اینڈشپنگ کے وزیر کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں۔

3. سنتھ جےسوریا

سری لنکا کے جارح مزاج بلےباز اور انیس سوچھیانوے میں ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے رکن سنتھ جےسوریا نے بھی ریٹائرمنٹ کےبعد سیاست میں حصہ لیا۔ جےسوریا بھی سری لنکا کی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ جے سوریا نے حکومت میں مرکزی وزیر کےعلاوہ علاقائی حکومت میں بھی مرکزی وزیر کےفرائض انجام دئے۔

4. مشرفی مرتضٰی

بنگلہ دیش کےکامیاب ترین کپتان میں شمار کئےجانے والے مشرفی مرتضٰی تاحال کرکٹ کھیل رہے۔ گزشتہ سال بنگلہ دیش میں ہونے والے عام انتخابات میں مشرفی مرتضٰی نے حکمران جماعت عوامی لیگ کےٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا۔ مشرفی مرتضٰی نے اپنے آبائی علاقے سے دو سیٹوں پر الیکشن لڑا اور دونوں میں کامیابی حاصل کی۔ مشرفی مرتضٰی دنیا کےواحد کرکٹر ہیں جو اب بھی کرکٹ کھیل رہے اور سیاست کا بھی حصہ ہیں۔

5. منصورعلی خان پٹودی

کرکٹ کےبعدسیاست میں حصہ لینےوالوں میں سب سے زیادہ تعداد بھارت کےکھلاڑیوں کی ہے۔ سیاست کےمیدان میں آنے والے کرکٹرز میں سب سے پہلا نام بھارت کےسابق کپتان منصورعلی خان پٹودی کا ہے۔ نواب منصورعلی خان پٹودی نے سیاست میں آنے کےبعد دو سیٹوں پر بھارت کی لوک سبھا کےانتخابات میں حصہ لیا۔ لیکن انہیں دونوں سیٹوں پر شکست ہوئی۔

6. محمداظہرالدین

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک اور سابق کپتان محمداظہرالدین نے بھی کرکٹ کےبعد سیاست کےمیدان میں قسمت آزمائی۔ محمداظہرالدین نے بھارت میں کانگریس پارٹی کو جوائن کیا اور انتخابات میں کامیابی کےبعد پارلیمپنٹ کےرکن منتخب ہوئے۔

7. نووجوت سنگھ سدھو

بھارتی کرکٹ نووجوت سنگھ سدھو نے بھی ریٹائرمنٹ کےبعد سیاست کےمیدان میں انٹری دی۔ نوجووت سنگھ سدھو نے بھارتی جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا ۔۔ اور پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے۔

8. کیرتی آزاد

بھارت کی 1983 میں ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کےرکن کیرتی آزاد کرکٹر کےبعد کامیاب سیاستدان رہے۔ کیرتی آزاد نے بی جے پی جماعت کی جانب سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پارلیمپنٹ تک رسائی حاصل کی۔ کیرتی آزاد بھارتی جنتا پارٹی سےاختلافات پر جماعت سے الگ ہوئے اور کانگریس پارٹی سے بھی منسلک ہوئے۔ کیرتی آزاد دہلی میں ایم ایل اے بھی رہے۔

9. چیتن چوہان

بھارت کےسابق ٹیسٹ کرکٹر چیتن چوہان نے سیاست میں آکر عوام کی خدمت کی۔ چیتن چوہان 1981 میں کرکٹ سےریٹائر ہوکر سیاست میں آئے۔ چیتن چوہان بی جے پی جماعت کا حصہ رہے۔ انہوں نے اترپردیش میں نوجوان اور کھیلوں کے وزیر کی ذمہ داریاں انجام دیں۔

10. گوتم گمبھیر

بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کا شمار بہترین بلےبازوں میں ہوتا ہے۔ گوتم گمبھیر 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 2011 میں ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے۔ بھارت کو چیمپیئن بنانے میں گوتم گمبھیر کا اہم کردار رہا۔ گوتم گمبھیر نےریٹائرمنٹ کا سیاست کا شعبہ منتخب کیا۔ حکمران جماعت بھارتی جانتا پارٹی کو جوائن کیا۔ اور انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرکے پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے