پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے پشاور زلمی اور UNHCR کے درمیان پارٹنرشپ قائم

پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین UNHCR کے درمیان پارٹنرشپ قائم ہوگئی ۔

پارٹنرشپ کے تحت پشاور زلمی اور UNHCR پاکستان سپر لیگ کے دوران دنیا بھر کے مہاجرین کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے

اس حوالے سے پشاور زلمی اور UNHCR کے درمیان اسلام آباد میں ایم او یو پر دستخط کیے گئے ۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور UHHCR کے ڈائریکٹر ریجنل فار ایشیا اینڈ پیسیفک انرریکا راٹواٹ نے ایم او یو پر دستخط کیے

جاوید آفریدی نے کہا یہ دنیا بھر میں مہاجرین کی آبادکاری بڑا مسئلہ ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران پشاور زلمی اور UNHCR اس حوالے سے آگاہی مہم کا حصہ ہوں گے ۔

یو این ایچ سی آر کے ڈائریکٹر ریجنل بیوریو ایشیا اینڈ پیسیفک اندریکا راٹواٹ نے کہا پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی UNHCR کے یوتھ ایمبیسڈر کے طور پر پہلے ہی بڑا فعال کردار ادا کررہے ہیں اور پی ایس ایل جیسے گلوبل کرکٹ ٹورنامنٹ میں زلمی کٹ پر UNHCR کا لوگو دنیا بھر میں مہاجرین کے مسائل کو اجاگر کریگا.

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اس موقع پر اندریکا راٹواٹ کو زلمی شرٹ بھی پیش کی۔

اندریکا راٹواٹ نے پی ایس ایل فائیو کے لیے پشاور زلمی کو گڈ لک کا پیغام بھی دیا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے