کمار سنگاکارا اور ایم سی سی کی لاہور آمد, پرانی یادیں تازہ، تاریخ رقم

سابق سری لنکن کرکٹر کمارسنگاکارا کی قیادت میں مارلی بورن کرکٹ کلب کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ کمارسنگاکارا نے پاکستان آنے پرخوشی کا اظہار کیا۔ سنگاکارا کا کہناتھاکہ وہ دس برس بعد پاکستان آئے ہیں۔ پاکستان اور خاص طور پر لاہور سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں ۔۔ 2002 میں پہلی مرتبہ پاکستان آیا اور وسیم ، وقار، رزاق ، انضمام اور شعیب کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا ۔۔ پاکستان میں کرکٹ آہستہ آہستہ واپس آرہی ہے۔۔۔
بابر اعظم سمیت موجودہ کرکٹ کے تمام سٹارز کو اپنے ہوم کراوڈ کے سامنے کھیلنے کاموقع ملے گا۔ پاکستان میں میچز میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ایم سی سی کے دورہ پاکستان سے یورپین ٹیموں کے دورہ پاکستان کے لئے آسانی پیدا ہوگی ۔ ہوم گراونڈ پر کرکٹ کھیلنا کسی بھی ٹیم کے لئے بہت ضروری ہے ۔ ایم سی سی کا دورہ پاکستان انٹرنیشنل ٹور ہے ۔ ایم سی سی میں کئی انٹر نیشنل کھلاڑی شامل ہیں ۔ دنیا کی تمام ٹیموں کے لئے واضح پیغام ہے کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کے ایمبیسیڈر کے طور پر پاکستان میں موجود ہیں ۔ 2009 میں پاکستان کا دورہ کرنے والے کھلاڑی پاکستان آنا چاہیں گے ۔سری لنکن کرکٹ کی پاکستان کے ساتھ بہت سی حسین یادیں وابستہ ہیں ۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے