شعیب ملک نے پی ایس ایل 5 کی حکمت عملی بتادی

پشاور زلمی کےتجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک پی ایس ایل 5 میں بہترین کھیل پیش کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک کا کہناتھاکہ انکی کوشش ہوگی کہ سینیئر کھلاڑی کےطور پر وہ اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان سپرلیگ کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد ہونا خوش آئند ہے۔ شعیب ملک کا کہناتھاکہ کپتان بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ فرنچائز نے کرنا ہوتا ہے۔ انہیں قیادت کا کوئی شوق نہیں ہے۔ جو کردار ٹیم میں انہیں ملے گا وہ اسے اچھی طرح ادا کریں گے۔ شعیب ملک نے ڈیرن سیمی کو زندہ دل کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہاکہ کیربیئن کھلاڑی لیگ میں جوش اور نیا رنگ بھردیتے ہیں۔ پاکستانی عوام بھی پی ایس ایل میں کیریبئن کھلاڑیوں کو پسند کرتے ہیں۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے