سنگاکارا نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے ایم سی سی ٹیم کےکھلاڑیوں کےاعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔۔۔لاہور میں برطانوی ہائی کشمنر ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر نے پاکستان کا دورہ کرنے والی مارلی بون کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کےلئے عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ایم سی سی کےکپتان کمارسنگاکارا سمیت مہمان کھلاڑیوں نے پاکستان کا روایتی لباس شلوار قمیض اور اس پر واسکٹ پہنی۔ تقریب میں پی سی بی کےاعلی حکام بھی شریک تھے۔ ایم سی سی ٹیم کےکھلاڑیوں کو برطانوی ہائی کشمنر نے خصوصی شیلڈز بھی پیش کیں۔ اس سے قبل دن میں ایم سی سی کلب کےکھلاڑیوں نےلاہور جیمخانہ کلب میں گالف کھیلی ۔ مہمانوں کی مختلف کھانوں سے بھی تواضع کی گئی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے