پی ایس ایل 5 میں پشاور زلمی کا کپتان کون ہوگا، پردہ اٹھ گیا۔۔۔

پاکستان سپرلیگ کے آغاز میں اب چند روز ہی باقی ہیں۔ پشاور زلمی کے شائقین کو ٹیم کے کپتان کا انتظار تھا۔ جس پر ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے پردہ اٹھادیا ۔ کراچی میں اوپن میڈیا سیشن میں محمد اکرم نے کہاکہ کپتان کے اعلان کی ضرورت نہیں ہے۔ 3 سالوں سے جو ٹیم کے کپتان ہیں وہیں رہیں گے۔ واضح رہے گزشتہ 3 سالوں سے ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی قیادت کررہے ہیں۔ اس موقع پر محمد اکرم نے کہاکہ وہ ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان کرناچاہیں گے۔ پی ایس ایل 5 میں وہاب ریاض پشاور زلمی کے نائب کپتان ہوں گے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے