شاہدآفریدی میدان میں آگئے، حریفوں کو خبردار کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈرشاہدآفریدی نے پی ایس ایل میں اپنی ٹیم ملتان سلطانز کو جوائن کرلیا۔ شاہدآفریدی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹیم کےساتھ پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا۔ شاہدآفریدی نے کپتان شان مسعود کی سپورٹ کرتے ہوئے اچھے نتائج کی امید ظاہر کی۔ بوم بوم کا کہناہے شان مسعود اچھی فارم میں ہیں۔ انہیں امید ہے اچھے نتائج آئیں گے۔ شاہدآفریدی کا کہناتھاکہ انہوں نے کبھی مینٹور شپ کےبارے میں نہیں سوچا۔ کپتان اور کوچ کی مجھ سے بہت توقعات ہیں اور مینٹور کےعلاوہ بھی میری بہت سی ذمہ داریاں ہیں۔ ملتان سلطانز کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے۔ ٹیم میں کافی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔ پی ایس ایل سے پاکستان کو مستقبل کےاسٹارز میسر آئے ہیں۔ شاہدآفریدی نےکہاکہ وہ مکمل فٹ ہیں اور اپنی کرکٹ کو انجوائے کررہے ہیں۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے