ایم سی سی کی ٹیم کو دورہ پاکستان پر مسلسل دوسری شکست

ناردرن ٹیم نے ایم سی سی کی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کےبعد نو رنز سے شکست دے دی۔۔۔ایچیسن کالج لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کےنقصان پر ایک سو باون رنز بنائے۔ علی عمران چونسٹھ رنز کےساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ جواب میں ایم سی سی کی ٹیم ہدف کےتعاقب میں بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سوتینتالیس رنز ہی بناسکی۔ مہمان ٹیم کےسمت پٹیل نے انتالیس رنزبنائے۔ ناردرن ٹیم کے منیرریاض اور مبصر خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے