پی ایس ایل کا آغاز پر کیا کیا ہونے جارہا ہے ؟

پاکستان سپرلیگ کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا۔ تقریب میں نہ صرف معروف گلوکار پرفارم کریں گے۔ بلکہ علاقائی ثقافتی رقص بھی پیش کیا جائے گا۔ رنگا رنگ لائٹ شو بھی ہوگا جسکےلئےبھی تیاریاں مکمل ہیں۔ تقریب تمام ٹیموں کا تعارف بھی کروایا جائے گا۔ شائقین کو محظوظ کرنے کےلئے موسیقی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں مجموعی طور پر 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کررہی ہے۔ اس دوران مختلف گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ دیگر فنکار اپنے رقص سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔
بیس فروری کے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی فضائیں پاپ، راک، صوفی اور علاقائی موسیقی کی دھنوں میں رنگ جائیں گی۔ ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ میں شامل گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں شامل چاروں گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔
پی ایس ایل کے مکمل ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد کا جشن منانے کے لیے تقریب کےدوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے