جاوید آفریدی نے ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے

کوئٹہ کے معذورنوجوان سعید اللہ کی خواہش پوری ہوگئی, جاوید آفریدی کی خصوصی دعوت پر سعید نے کوئٹہ سے کراچی آکر پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا میچ دیکھا

سوشل میڈیا اور انٹرویو پر پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی سے ملاقات اور پی ایس ایل میچ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرنیوالے کوئٹہ کے معذور نوجوان سعید اللہ کی خواہش پوری ہوگئی
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی خصوصی دعوت پر سعید اللہ میچ دیکھنے نینشل اسٹیڈیم کراچی پہنچے اور اونرز ڈگ آوٹ میں جاوید آفریدی کے ساتھ بیٹھ کر میچ انجوائے کیا۔
سعید اللہ نے انٹرنیٹ رپورٹ میں جاوید آفریدی سے ملاقات اور پی ایس ایل میچ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا
جاوید آفریدی نے گرمجوشی سے اسٹیڈیم میں سعید اللہ کا خیرمقدم کیا ۔اور سعید اللہ کے ساتھ خوب گپ شپ لگائی۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ سعید اللہ جیسے فینز ہماری طاقت ہیں
فینز کی سپورٹ سے پی ایس ایل برانڈ بن چکی ہے۔ سعید اللہ نے کہا نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کا میچ دیکھنا اور جاوید آفریدی سے ملاقات ایک خواب کی طرح محسوس ہورہا ہے. وہ کوئٹہ سے کراچی مدعو کرنے اور مہمان نوازی پر جاویدآفریدی اور پشاور زلمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے