ڈیرن سیمی بن گئے سیمی خان، اعلی ترین اعزاز پالیا

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے کلیدی کردار اور پاکستان سے محبت کے اعتراف میں صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے لیے اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان

ڈیرن سیمی کی پاکستان کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ، شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی کے لیے باعث اعزاز ہے ۔، جاوید آفریدی

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے کلیدی کردار اور پاکستان سے محبت کے اعتراف میں صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے لیے اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئیٹ کیا کہ صدر مملکت کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کرکٹ کے بے پناہ خدمات پر اعزازی شہرت اور اعلی ترین سول ایوارڈ دینےکا اعلان کیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا پاکستان سے محبت کرنیوالے ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت ملنا پشاور زلمی اور پاکستان کے تمام کرکٹ فینز کے لیے باعث فخر ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ

" ‏ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلیء ترین سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ صدر مملکت کا حقیقت میں کرکٹ اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کے جذبات و احساسات کی عکاس ہے۔بلاشبہ اس مرد میدان کی خدمات پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لئے ناقابل فراموش ہیں

‏پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں یہ اعزاز پشاور زلمئی کے حصے میں ایا کہ اسکے کپتان ڈیرن سمی کو حکومت پاکستان کی جانب سے اعلے ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ھم اللہ تعالی کے بارگاہ میں سجدہ شکر کے ساتھ ساتھ اپنے چاھنے والوں اور حکومت پاکستان کے اس عزت کے لئے شکر گزار ھیں.

پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں پشاور زلمی کا پورا اسکواڈ ڈیرن سیمی کی قیادت میں لاہور آیا تھا اور اس فائنل میں جہاں پشاور زلمی نے تاریخی کامیابی حاصل کی تھی وہیں ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا بڑا قدم رکھاتھا۔

ڈیرن سیمی اپنی پشتو اور اردو ٹوئیٹس کے زریعے پاکستانی فینز کے دل میں بستے ہیں ۔

ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمین بنانے والے ڈیرن سیمی کو ان کے پاکستانی فینز ڈیرن سیمی خان کے نام سے پکارتے ہیں

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے