لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا ؟

پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرز کا شکستوں سے پیچھا نہ چھوٹ سکا۔ قلندرز اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف جیتی بازی ہار گئے۔ میچ اچھا اسکور کرنے کےباوجود لاہور قلندرز کی ٹیم کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ میچ میں لاہور قلندرز نے بہت غلطیاں کیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کےتیسرے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر شاداب خان کےبلےکو چھوتی ہوئی گیند وکٹ کیپر کےہاتھوں میں گئی لیکن شاہین شاہ اور کیپر کی جانب سے کوئی اپیل تک نہیں کی گئی۔ شاداب خان اس وقت صفر پر بیٹنگ کررہے تھے۔ لاہور قلندرز کا اپیل نہ کرنا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا اور شاداب خان نے باون رنزبناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ لاہور قلندرز کےسہیل اختر کی کپتانی بھی سوالیہ نشان رہی ۔ باؤلنگ چینجز اور ناقص فیلڈنگ بھی لاہور کی شکست کی وجہ بنی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے