پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل ، کونسی ٹیم کہاں موجود ؟


پاکستان سپرلیگ کےپانچویں سیزن میں کراچی اور لاہور کےاسٹیڈیم میں ابتدائی میچز مکمل ہوگئے ہیں۔ لیگ کےسات میچز کے اختتام پر دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین تین میچز کھیلےہیں جبکہ باقی چاروں ٹیموں نے دو دو میچز کھیلےہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ٹاپ پوزیشن پرموجود ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین میچز میں سے 2 جیتے ہیں اور ایک میں شکست ہوئی۔ یونائیٹڈ ٹیم کے 4 پوائنٹس ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پردوسری پوزیشن پرموجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی تین میچز میں دو جیتے ہیں اور ایک میں شکست ہوئی۔ جبکہ اسکے بھی چار پوائنٹس ہیں۔ لیکن کم رن ریٹ کےباعث دوسرانمبر ہے۔
پشاور زلمی ۔ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں بالترتیب تیسری ۔ چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ تینوں ٹیموں کے دو دو پوائنٹس ہیں اور تینوں نے دو دو میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کی ٹیم سب سے آخری پوزیشن پرموجود ہے۔ لاہور قلندرز نے دو میچ کھیلےہیں لیکن وہ اب تک ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکے ہیں ۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے