پشاورزلمی کا پشاور میں فین پارک اور بڑی اسکرین انتظام



میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی نے پشاور کے شہریوں / تمام زلمی فینز کے بڑا انتظام کردیا ۔ پشاور کے کرکٹ دیوانے کل پشاور زلمی اور ملتان سلطان کا میچ کرنل شیر خان اسٹیڈیم (آرمی اسٹیڈیم) میں انجوائے کرسکیں گے ۔۔پشاور زلمی کے آئندہ تمام میچز کے لیے پشاور کے کرنل شیر خان (آرمی اسٹیڈیم) میں بڑی اسکرین لگائی جائے گی اور فیملیز میچ کے ساتھ فوڈ اسٹالز سے بھی لطف اٹھاسکیں گے ۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں ہونیوالے پانچ زلمی میچز کے لیے پشاور سے راولپنڈی اور میچ کے فوری بعد راولپنڈی سے پشاور بس سروس چلائی جائے گی ۔میچ ٹکٹ ہولڈرز ایک ساتھ ڈائیوو کی اسپیشل زلمی فینز بس میں ٹکٹ خرید کر سفر کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ پشاور کے وہ صحافی جنہیں پی سی بی نے میڈیا ایکریڈیشن جاری کی ہیں وہ زلمی فینز بس میں پشاور زلمی کے مہمان کے طور پر میچ کوریج پر جاسکیں گے۔
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا کہ وہ زلمی فینز کے شکر گزار ہیں جن کی بدولت پشاور زلمی پی ایس ایل کا سب بڑا برانڈ ہے۔ ان فینز کے لیے پشاور میں بڑی اسکرین اور زلمی بس سروس شروع کرنے کا مقصد یہی یے کہ زلمی فینز مل کر میچز سے لطف اٹھائیں ۔انشاللہ اگلے سال پشاور زلمی اپنے میچز ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں کھیلے گی اور انشاللہ پورے خیبر پختونخواہ اور پشاور میں کرکٹ کے جشن کا سماں ہوگا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے